10 اگست 2015 - 12:25
ترکی امریکہ اور خلیجی ممالک، بشار الاسد کی حکومت کو ختم کرنے کے در پہ

تجزیہ نگار نے ایک غیر مخفی ڈیفینس انٹلی جنس دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی، امریکہ اور خلیج فارس کے کچھ ممالک مشرقی شام میں سلفی حکومت قائم کرکے علاقے میں اپنی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کی سازش کررہے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار اور سابق پنٹاگون اہلکار’’مائیکل مولوف‘‘نے پریس ٹی وی کےساتھ ایک انٹریو میں کہاکہ امریکہ اور ترکی داعش کے خلاف جنگ کا بہانہ کرکے اصل میں شامی صدر بشارلااسد کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش میں مصروف عمل ہیں ۔
انہوں نےکہا کہ امریکہ اور ترکی دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ داعش کے خلاف جنگ  میں مصروف عمل ہیں جبکہ زمینی حقائق بالکل اسکے برخلاف ہیں کیونکہ ترکی حکومت داعش کے خلاف برسرپیکار کردوں کو اپنا نشانہ بنارہی ہے ۔
انہوں نے انقرہ کی حکومت کی طرف سے امریکی جنگی جہازوں کو اپنے اڈوں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہاکہ امریکہ اور ترکی دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کے بجائے اسد حکومت کو نشانہ بنانےکے درپے ہیں ۔
موصوف تجزیہ نگار نے ایک غیر مخفی ڈیفینس انٹلی جنس دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی، امریکہ اور خلیج فارس کے کچھ ممالک مشرقی شام میں سلفی حکومت قائم کرکے علاقے میں اپنی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کی سازش کررہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ شام میں حکومت مخالف گرہوں کی مدد کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے افغانستان سمیت دنیا کے دوسرے ممالک میں ایسے تجربے کئے ہیں جن کے بہت ہی تلخ نتائج برآمد ہوئےہیں ۔
مائیکل مولوف نے مزید ترکی اور امریکی حکام کے شام میں بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف نام نہاد جنگ کو اصل میں شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کی ایک اور ناکام کوشش قراردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲